• news

وفاقی وزیر ریلوے کا دورہ کراچی، ملازمین کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ 

کراچی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے اتوار کو مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ سٹیشن کا دورہ کیا اور دونوں تنصیبات میں جدید طرز کی بہترین سہولیات مہیا کرنے اور فریٹ پارٹیز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایات دیں۔ مارشلنگ یارڈ پپری کے دورے کے موقع پر انہوں نے کوئلے کی لوڈنگ کا لوڈنگ پوائنٹ پر جاکر جائزہ لیا۔ مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے فریٹ سروس کی ایک اہم تنصیب ہے جہاں سے یوسف والہ، چیچوکی ملیہ، فیصل آباد اور داود خیل کے لئے کوئلہ لوڈ کیا جاتا ہے۔ وزیر ریلوے کو مارشلنگ یارڈ میں کام کرنے والے ملازمین اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن