سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں نجی فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکہ،2 مزدور زخمی
سندر (نامہ نگار) صنعت زون سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع نجی فیکٹری میں کمرشل سلنڈر پھٹنے سے 2 مزدور زخمی ہوگئے، دھماکہ کے فورا بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کر کے قابو پالیا، زخمیوں کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی ہونے والے ورکرز کی پہچان فیاض اور ریاض کے نام سے ہوئی جوکہ پشاور کے رہائشی تھے۔