• news

رائیونڈ پولیس سٹیشن کے قریب کنٹینرز جمع جاتی امرا کیلئے لائے گئے‘ لیگی رہنما  امن وامان کے پیش نظر کھڑے کئے‘ پولیس

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ پولیس سٹیشن کے قریب کوٹ رادھا کشن روڈ، لنک قصور روڈ پر بھاری تعداد میں کنٹینرز کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ کنٹینرز جمع ہونے پر مختلف چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ اس صورت حال کے بارے میں جب اے ایس پی رائے ونڈ حسیب جاوید میمن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کنٹینرز کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کھڑا کیا گیا۔ جبکہ  مسلم لیگی رہنمائوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ پولیس سٹیشن کے قرب وجوار میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز کو جاتی امرا کیلئے لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی بدنیتی کی بو آرہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن