کوہاٹ:جائیداد کے تنازع پر2گروپوں میں فائرنگ،4افراد جاں بحق،3زخمی
کوہاٹ (آئی این پی ) کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازعہ چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی تنازعہ کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔