جوہری پلانٹ دھماکہ‘ مشتبہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایران کا انٹرپول سے رابطہ
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے نطنز کے جوہری پلانٹ میں دھماکے کے ایک مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروں نے گزشتہ ہفتے نطنز کے جوہری پلانٹ پر ’سبوتاژ‘ کے واقعے میں 43 سالہ رضا کریمی کے کردار کی نشاندہی کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ ملزم واقعے سے قبل ہی ملک سے فرار ہو گیا تھا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔