اداکارعمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیرسگالی مقرر
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیاہے۔