• news

ڈپریشن کا پتا چلانے والا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کرلیا گیا

انڈیاناپولس(آئی این پی )  امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چار سال تحقیق کے بعد خون میں ایسے مادے دریافت کیے ہیں جو ڈپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسی خطرناک نفسیاتی بیماریوں کی واضح علامت ہوتے ہیں۔ ان مادوں یعنی بایومارکرز کی بنیاد پر وہ بلڈ ٹیسٹ بھی وضع کرچکے ہیں جو فی الحال تجرباتی مراحل پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈیانا یونیورسٹی میں نفسیاتی معالج اور اعصابیات کے ماہر، ڈاکٹر الیگزینڈر بی نکولس کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چار سال پہلے شروع ہونے والی تحقیق میں 1600 سے زائد ایسے مطالعات کا تجزیہ کیا جن میں کسی خاص ذہنی یا نفسیاتی بیماری سے متعلق مادوں (بایومارکرز) کی خون میں موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن