• news

تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے: جہانگیر ترین،سیاسی کمیٹی کیساتھ ملاقات سے معذرت 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) شوگر سکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعظم عمران خان کی تشکیل کردہ سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تحفظات صرف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے ساتھیوں کے تحفظات دور کرنے اور ناراضگی ختم کرنے کے لئے قائم سیاسی کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ روز جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کرنی تھی تاہم جہانگیر ترین نے کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن