• news

وزیراعظم خود کالعدم ٹی ایل پی وفد  سے ملاقات کریں‘ مسائل حل نہ ہوئے تو لاہور کا بڑا گروپ پی ٹی آئی  سے الگ ہو جائیگا: نذیر چوہان 

 لاہور  (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری و داتا دربار مذہبیہ کمیٹی کے سربراہ نذیر احمد چوہان نے  کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کو فورا ختم کرنے اور وزیر اعظم سے کالعدم تنظیم کے وفد سے  براہ راست رابطے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  ٹی ایل پی پر دہشت گردی کے الزامات فوری ختم کئے جائیں۔ کالعدم ٹی ایل پی  کے تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ ایسا نہ ہوا تو پاکستان تحریک انصاف لاہور کا ایک بڑا گروپ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن