• news

مغربی پاکستان اردو اکیڈمی ’’اکبر صدی‘‘ منائے گی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مغربی پاکستان اردو اکیڈمی رواں برس 9 ستمبر کو اکبر الہ آبادی کی وفات کو ایک صدی مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کریگی۔ اس سلسلے میں اکبر پر کچھ اہم کتابیں بھی شائع کی جائیں گی۔ چند کتابوں کی تدوین و ترتیب اشاعت کے مراحل میں ہے جب کہ اہم اکبر شناسوں کی بعض ایسی تصانیف کو بھی جو اب نایاب ہو چکی ہیں۔نئے سرے سے مرتب کر کے شائع کیا جائے گا۔ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کا کہنا ہے کہ اکبر الہ آبادی ہماری تاریخ میں ایک انتہائی اہم نام ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ اکبر نے اپنی شاعری کے ذریعے قوم کو شعور بھی دیا اور اس کے غلط فکری اور عملی رویوں پر تنقید کر کے قوم کی صحیح سمت میں راہنمائی بھی کی۔ اکیڈمی کی خدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے گزشتہ چھے دہائیوں سے کام کررہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن