عدالت کا احترام کرتے ہیں،شہباز شریف سرخرو ہونگے :عمران گورایہ
لاہور(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے پاررٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاںشہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے کا باضابطہ اعلان ہونے کے بعد بھی رہا نہ کیا گیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عدالت کی عزت اور احترام کرتی ہے اور کرتی رہے گی، یہ ہر شہری کا فرض ہے لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے سے تکلیف ضرورہوئی ہے، امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا۔ ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ انصاف سے ضرور نوازے گا اور شہباز شریف ہمیشہ کی طرح سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب حکومت کی تمام ناپاک سازشیں کسی کام نہ آئیں گی ،اور ہمیشہ کی طرح انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔