• news

ای روزگار ٹریننگ پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری 

لاہور( نیوز رپورٹر )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرزو سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے وضع کردہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ داخلہ کی اہلیت کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔ امیدوار ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ای روزگار مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 3 مراکز لاہور میں فعال ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن