اخبار فروش یونین کا سینئر صحافی ضیاء شاہد کے انتقال پر تعزیتی اجلاس
لاہور (نمائندہ خصوصی) اخبار فروش یونین لاہور کا ایک تعزیتی اجلاس صدر اخبار فروش یونین لاہور چودھری مشتاق علی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں چیئرمین چودھری عاشق علی سینئر نائب صدر ملک امتیاز اعوان نائب صدر محمد سجاد عظیم جنرل سیکرٹری رانا محمد یامین جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ آفس سیکرٹری سید عارف حسین سیکرٹری نشرواشاعت شیخ عمر یاسین فنانس سیکرٹری ملک تنویر احمد اور چودھری خلیق احمد نے شرکت کی تعزیتی اجلاس میں ملک کے معروف سینئر صحافی اور خبریں میڈیا گروپ کے بانی ضیاء شاہد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اس موقع پر چودھری مشتاق علی نے کہا کہ مرحوم کا اخبار فروشوں سے گہرا لگاؤ تھا مرحوم ہمیشہ اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں اخبار فروش یونین لاہور کی رہنماء کرتے تھے ضیاء شاہد اخبار فروش یونین لاہور کے مرحوم صدر چودھری نذیر احمد کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم نڈر اور بے باک صحافی تھے انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور وقت کے فرعونوں کے سامنے ڈٹ جاتے تھے مرحوم نے صحافتی دنیا میں قلم کی طاقت کو منوایا اخبار فروش یونین دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور خبریں میڈیا گروپ کے غم میں برابر کی شریک ہے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔