• news

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ آج سماعت کریگی 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت آج ہوگی۔ تین رکنی فل بنچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کر رہے ہیں۔ جبکہ دیگر ججوں میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال کے اختلافی نوٹ کی بنا پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔  

ای پیپر-دی نیشن