سنٹرل سلیکشن بورڈ کے دو روزہ اجلاس کا آغاز
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سنیٹرل سلیکشن بورڈ کا دو روزہ اجلاس کا آغاز منگل کو ہوگیا ہے۔ جو آج بدھ کو بھی جاری رہے گا۔ بورڈ اجلاس کی سربراہی چیئرمین (ایف پی ایس سی)کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کر رہے ہیں۔ بورڈ اجلاس میں گریڈ17سے 21تک کے تمام کیڈر کی بیورو کریسی کے افسران کی ترقیوں، ریٹائرمنٹ ، معطلی، ورک پراگرس کے حوالے سے کارکرگی کا جائزہ لیا جائے گا۔