ہانگ کانگ نے پاکستان‘ بھارت پر سفری پابندی لگا دی
ہانگ کانگ،نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) بھارت سے آنے والی پرواز کے 49 مسافروں میں کرونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کر دی۔ نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دی۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ نے پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کر دی ہے۔انڈیا میں چھٹے روز بھی دو لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اتر پردیش میںپندرہ مئی تک ہر اتوار لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے ،امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔