جماعتوں کو کالعدم قرار دے کر مذاکرات کئے جا رہے ہیں: شاہد خاقان
اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں جو ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے۔ حکومت بات چیت کررہی تھی، کیا وعدہ ہوئے سامنے نہیں آئے۔ وزیراعظم میں اگر ہمت تھی تو پارلیمان میں آ کر تقریر کرتے۔ہر سڑک پر کنٹینر رکھے ہوئے ہیں،جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پھر بتایا جاتا ہے مذاکرات کررہے ہیں،مذاکرات کرنے تھے تو پھر کالعدم قرار کیوں دیا۔