کوئی بھی ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہوسکتا،علاقائی تعاون بڑھارہے: چین
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی صدر شی جن پنگ نے صوبہ ہائی نان کے قصبے ہو آؤ میں منعقدہ ’’بو آؤ ایشیائی فورم 2021ء سالانہ اجلاس‘‘ کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، ایشیا کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کے ساتھ مل کر ترقی کر رہا ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ 20 برسوں میں ایشیائی ممالک میں علاقائی اقتصادی یکجہتی اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایشیا، عالمی معیشت میں سب سے لچک دار اور اضافے کی ممکنہ صلاحیت کا حامل علاقہ بن چکا ہے۔ چین اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے اور علاقائی تعاون کو مثبت طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ ایشیا کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کے ساتھ مل کر ترقی کر رہا ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی معاملات کو مشترکہ مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ عالمی مستقبل کو مختلف ممالک کو مل کر سنبھالنا چاہیے۔ کسی ایک یا چند ممالک کے ضوابط کو دوسرے ممالک پر جبری طور پر مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور بعض ملکوں کی یک طرفہ پسندی کو دنیا کی قیادت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ مختلف ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کیلئے مساویانہ سلوک، باہمی احترام اور اعتماد پیشگی شرائط ہیں۔ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا عوامی خواہش کے منافی ہے۔ امن، ترقی، مساوات، انصاف، جمہوریت اور آزادی جیسی بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لایا جانا چاہیے اور مختلف تہذیب و تمدن کے درمیان تبادلوں و باہمی استفادے کو فروغ دینا