• news

خرابی وزیراعظم کی پیدا کردہ، ٹھیک کریں ورنہ گھر جائیں:  بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری خرابی آپ ہی کی پیدا کردہ ہے۔ اسے ٹھیک کریں ورنہ گھر جائیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان ہونیوالے معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا۔ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا۔ پھر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار  دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اب تحریک انصاف پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن