• news

 کالعدم  ٹی ایل پی اور حکومت کا موقف ایک، طریقے مختلف ہیں: سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مذہبی جماعت کے مسئلے پر گائیڈ لائن دی ہے۔ ماضی میں کسی حکومت نے ختم نبوت اور اسلاموفوبیا پر ایسی مہم نے چلائی۔ تحریک لبیک اور حکومت کا موقف ایک ہے طریقے مختلف ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مطالبے سے ملک کو فائدہ ہوتا تو لازمی مان لیتے۔ اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملکر مغربی ممالک سے بات کرنا ہوگی۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی برداشت نہیں کر سکتا ۔

ای پیپر-دی نیشن