• news

چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے پریشر زیادہ ہوتا ہے: مصباح الحق 

لاہور(سپورٹس  رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز اچھی رہی تھی، پاکستان ٹیم کا مومینٹم اچھا بناہوا ہے، زمبابوے میں بھی اس کو برقرار رکھیں گے۔ اس سیریز میں ہمارے پاس غلطیوں پر قابو پانے کا اچھا موقع ہے، زمبابوے بغیر پریشر کے ہی میدان یں اتریگی ۔ ٹیم کامبی نیشن ایسا بنائیں گے کہ روٹیشن بھی ہو، چانسز بھی ملیں اور سیریز بھی جیتیں۔ نظر آرہا ہے کہ ورلڈ کپ کیساتھ کس کمبی نیشن میں جانا ہے۔ ایسا تاثر دینا غلط ہے ‘میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں، آصف علی کو چیف سلیکٹر نے سکواڈ میں منتخب کیا،شعیب ملک کو لانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ بھی محمد وسیم کریںگے۔ زمبابوے کیخلاف تمام کھلاڑیوں کیلئے سیریز میں اچھا موقع ہے،زمبابوے ٹیم جب کھیلتی ہے تو ان پر کوئی پریشرنہیں ہوتا بلکہ ا ن کیساتھ کھیلنے والی ٹیم پر پریشر ہوتا ہے۔ کوشش کریں گے اس ردھم کو جاری رکھیں۔ موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے، ایک یا دو کھلاڑی ٹیم میں تبدیل کرنے کا مارجن ہوتا ہے اورٹیم کی ضرورت کے تحت کھلاڑیوں کا نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن