بھارت میں کرونا بے قابو‘ نئی دہلی میں انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی‘ورچوئل ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ دہلی میں ہونیوالے اجلاس کو ملتوی کردیا۔ترجمان ایف آئی ایچ کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے بعداجلاس اب ویڈیو لنک پر ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیڈریشن کا یہ اجلاس بائیس مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا جس میں نئے صدر کے انتخاب سمیت دوسرے اہم معاملات زیربحث آنے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھراور سیکرٹری آصف باجوہ نے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی ویزا بھی اپلائی کیا تھا تاہم اب وہ بھارت نہیں جاسکیں گے۔ایف آئی ایچ کے صدر نریندر بٹرا کی تجویز پراب کانگریس کا اجلاس ورچوئل ہوگا جس کا ایجنڈا 22 اپریل کو جاری کیا جائیگا۔