• news

سری لنکا‘ بنگلہ دیش کے درمیان  پہلا ٹیسٹ آج سے شروع 

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم، کینڈی میں شروع ہو گا۔بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کے ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے کا کوئی دبائو نہیں ہے ۔ سکواڈ میں شامل کوئی کھلاڑی دبائو کا شکار نہیں ۔ہم یہاں جیت کیلئے آئے ہیں ۔ ہم اپنی طرف سے بہترین کوشش کرینگے کہ سیریز جیتیں ۔ اگر منصوبہ پر عمل ہو ااور پانچ دن تک اچھا کھیلے تو انشاء اللہ جیتیں گے ۔ یہاں کھیلنے آئے ہیں ‘ہم بائولنگ کرینگے وہ بیٹنگ کرینگے ‘ہم بیٹنگ کرینگے تو وہ بائولنگ کرینگے ‘ہم نے اپنے منصوبہ کے مطابق کھیلنا ہے ۔پروفیشنل کرکٹرکی حیثیت سے کھیل پیش کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن