• news

علامہ اقبال کا 83 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 83 واں یوم وفات گزشتہ روز ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سیالکوٹ شہر میں شہریوں کی بڑی تعداد اقبال منزل کی طرف گئی لیکن دروازہ بند ہونے کے باعث واپس لوٹ گئی۔ شہری اقبال کی کتب اور خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کرتے نظر آئے۔

ای پیپر-دی نیشن