شوکت ترین سے گورنر سٹیٹ بنک کی ملاقات‘ مالیاتی پالیسیوں پر بریفنگ دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ شوکت ترین سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین نے ملاقات کی۔ گورنر سٹیٹ بنک سے ملاقات میں معاشی اقدامات اور پالیسیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ گورنر سٹیٹ بنک نے وزیر خزانہ کو مالیاتی پالیسیوں پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بنک کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا اقدام قابل ستائش ہے۔ وزیر خزانہ نے چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروبار کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ادارہ جاتی اصلاحات کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔