• news

 احتساب عدالت کے گیٹ سے مسلح شخص گرفتار‘کلاشنکوف ،گولیاں برآمد 

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) احتساب عدالت کے گیٹ سے ملزم کے قبضے سے کلاشن کوف اور ایک عدد میگزین سمیت 235 گولیاں  برآمد کر لی گئیں ملزم  ریاض کو اسلحہ سمیت احتساب عدالت کے گیٹ سے گرفتار کیا احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے دوران اسلحہ پکڑا گیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں موجود تھے۔ انچارچ سیکورٹی مبشر اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم اسلحہ اور گولیوں سمیت عدالت آنے کی کوشش کر رہا تھا ملزم کو بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ عدالتوں میں کسی بھی قسم کا لائسنسی اور غیر قانونی اسلحہ پر مکمل پابندی عائد ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن