• news

جائیداد کا تنازعہ ‘بیٹے کا رشتہ داروں  کیساتھ مل کر والدپر تشدد

لاہور(نامہ نگار)ہڈیارہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے 2 ماموں اور کزن کے ساتھ مل کر باپ پر تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ ۔پولیس نے ملزم اور اس کے کزن کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم احمد  نے ماموں خادم اور حاکم جبکہ کزن ہاشم کے ساتھ مل کر اپنے  باپ محمد صدیق کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔ہڈیارہ پولیس نے زخمی محمد صدیق کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن