اسمبلی فلور پر شاہدخاقان کا رویہ ہمیشہ شرمناک رہا:راشدمنیر
لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی سپیکر کو جھوتا مارنے کی دھمکی دینے پر شرم آنی چاہئے،خاقان عباسی کا رویہ ہمیشہ شرمناک رہا، رانا ثناء اللہ، خاقان عباسی،احسن اقبال سمیت دوسرے ن لیگی حواریوں کی بریگیڈ کا جھوٹ بولنے اداروں پر تنقید کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں، احسن اقبال جھوٹ بولنے کے بلامقابلہ چیمپین ہیں ن لیگ کی ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ناکام ہوئی۔