• news

فیروز والا:ڈکیتی کی وارداتیں‘ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا مال وزر لے اڑے

فیروز والا (نامہ نگار )ڈاکو نقدی موبائل فون اور گاڑیاں چھین کر لے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے رحمان علی سے موٹر سائیکل ،نقدی اورموبائل چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے شاہد حسین سے موٹر سائیکل چھین لی ۔جی ٹی روڈ کی آبادی ریحان پورہ میں ڈاکوئوں نے ایک دوکان میں داخل ہو کر مالک کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 60 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین لیا۔ کالا خطائی روڈ پر ڈاکوئوں نے پھاٹک کے قریب ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ فیروز والاکے علاقہ رحمان سٹی میں ڈاکوئوں نے دُکان کے مالک اور گاہک ادریس سے 20 ہزار روپے کی رقم اور دو موبائل اور دیگر افراد سے بھی نقدی چھین لی۔

ای پیپر-دی نیشن