• news

محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی سے معاہدہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کیساتھ معاہدہ ہوگیا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر ٹی ٹونٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹیم کی کِٹ کیساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ کینٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن