• news

پی ایس ایل ببل کی خلاف ورزی  رپورٹ فرنچائزز کو نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ پینل کی رپورٹ کو فرنچائزز کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ فرنچائزز مالکان یا اس کے نمائندے پی سی بی دفاتر میں آکر دیکھ سکتے ہیں۔پورٹ کا معائنہ تو کیا جاسکتا ہے لیکن دستاویز نہیں لی جا سکتیں۔ پی ایس ایل کی کئی فرنچائزز نے رپورٹ کا جائزہ لے لیا، تاہم دیگر کے پاس بھی یہی آپشن موجود ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ پینل کی رپورٹ گورننگ بورڈ کے ارکان کو بھی نہیں دی گئی، انھوں نے بھی صرف اس کا معائنہ کیا اور انھیں بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن