• news

جوڈیشل کمشن کی لاہور ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی سفارش  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کردی۔ جمعرات کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، سپریم کورٹ کے سینیئر ججز اور وکلا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج تعیناتی کیلئے  پراسیکیوٹر جنرل پنجاب امجد رفیق، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر سلیم شاہد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد، انوار حسین، ایڈووکیٹ طارق ندیم سمیت بیرسٹر راحیل کامران شیخ، احمد ندیم ارشد، ایڈووکیٹ علی ضیا باجوہ، ایڈووکیٹ عابد چٹھ، ایڈووکیٹ رضا قریشی اور تنویر سلطان کی تعیناتی کی سفارش کر دی گئی۔ مذکورہ ججز کو ایک سال کے لیے ایڈہاک پر تعینات کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن نے تمام نام حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن