25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)ہڈیارہ کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں شاہد علی گھر میں بجلی کا سوئچ ٹھیک کر رہا تھا۔اس دوران اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں سے چھو گیا ۔ شاہد علی کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔