• news

علامہ اقبال  نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اہل یورپ کی تابعداری اور نقالی چھوڑنے کا منشور دیا تھا ڈاکٹر صدف علی 

لاہور (کامرس رپورٹر) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غیر ملکی اقوام خصوصاً اہل یورپ کی تابعداری اور نقالی چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق باعزت اور زندہ قوموں کی طرح زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا جس سے روگردانی کے باعث آج کا مسلمان خوشامدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل و خوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے  انہوں نے  یوم وفات علامہ اقبال کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن