2 سال فیلڈ پوسٹنگ نہ کرنیوالے ڈی ایس پیز کو ہٹائے جانے کا امکان
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں 2 سال بطور ایس ایچ او یا انچارج انویسٹی گیشن فیلڈ پوسٹنگ نہ کرنے والے ڈی ایس پیز کو بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ2سال بطور ڈی ایس پی فیلڈ پوسٹنگ مکمل کرنے والے ڈی ایس پیز کو مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہوراورتمام آرپی اوز کو سٹینڈنگ آڈر بھجوایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث جن ایس ایچ اوز،انچارج انویسٹی گیشنز کے خلاف مقدمات کی تفتیش تین ماہ میں مکمل نہیں ہوسکی،انہیں بحال کیا جائے مگر فلیڈ پوسٹنگ کیس مکمل ہونے تک نہیں کی جائے۔مقدمات سے بری ہونے والے افسروں و اہلکاروں کا ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ ایسے افسروں کو فیلڈ سے نہ ہٹایا جائے۔