• news

یورپین فٹ بال لیگ کے انعقاد کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے : فلورنٹینو پیریز

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز نے کہا ہے کہ 9کلبوں کے چھوڑ جانے کے باوجود دی یورپیئن سپر لیگ کے انعقاد کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔  لیگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔ منصوبہ ابھی ختم نہیں ہوا البتہ التوا میں رکھا گیا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ کلبوں کے تاثرات پر بڑا دکھ ہو اہے ۔ کلبوں نے تین سال تک اکٹھے رہنے کیلئے معاہدہ کیا تھا ۔ فیفا اور یوئیفا نے بھی لیگ کیخلاف کارروائی کی دھمکی دی تھی ۔ ہوسکتا ہے کہ ہم لیگ کو اچھی طرح واضح نہیں کرسکے ۔ ہمیں وضاحت کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ۔ میں بیس سال سے فٹ بال میں ہوں ‘ایسی دھمکی کبھی نہیں دی گئی ۔ دھمکی ایسے تھی جیسے کسی کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ ایسے ظاہر کیاگیا کہ ہم فٹ بال کوہلاک کر رہے ہیں ۔ تاحال ہم کوشش کررہے ہیں کہ فٹ بال کو کیسے بچانا ہے ۔ لیگ نے ابھی 2024ء میں شروع ہونا ہے ‘فارمیٹ بھی پرانا لیکن کوارٹر فائنلز سے مرحلہ کو دلچسپ بنایا گیا ہے ۔ ہم نے کلبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ پیسہ جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بچایا جاسکے ۔ میرے خیال میں انگلش گروپ میں کوئی ہے جسے لیگ سے دلچسپی نہیں ‘کون ہے کچھ نہیں بتانا چاہتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن