• news

دوسرا ٹی ٹونٹی آج، پاکستان سیریز جیتنے، زمبابوے برابر کرنے کیلئے پر عزم

لاہور(سپورٹس  رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میدان آج  لگے گا، ایک صفر کی برتری سے بلند مورال قومی شاہینوں نے پھر اونچی اڑان بھرنے پر نظریں جما لیں۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے میدان میں اتریں گی۔مسلسل مایوس کن کارکردگی پر حیدر علی کی شرکت مشکوک ہے۔زمبابوین ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے، بابر اعظم نے سیریز جیتنے جبکہ حریف ٹیم نے سیریز برابر کرنے کادعویٰ کیا ہے۔زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کرکٹرز کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شیڈول ہے۔11 کرکٹرز ہرارے پہنچے، کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل تھے۔ کرونا ایس اوپیز کے تحت ٹیسٹ کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا،  ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج سے ہرارے سپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی کو ہرارے میں کھیلا جائیگا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔وہ پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، زمبابوین سکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن