چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کیلئے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا
لاہور (سپورٹس رپورٹر )متحدہ عرب امارات نے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزا جاری کر دیا ہے۔ جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔یو اے ای کا اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنے پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزا جاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کا مشکورہوں، کوشش ہوگی کہ کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں کردار ادا کروں۔ خواہش ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی ٹیموں میں میچز کا انعقاد ہو۔قبل ازیں حکومتِ پاکستان نے پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان 14 اگست 2019 کے موقع پرجاوید خان آفریدی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔