قومی تھرو بال ٹیم رواں سال سویڈن کا دورہ کرے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کہاہے کہ قومی تھروبال ٹیم رواں سال اکتوبر میں سویڈن کا دورہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سویڈن کے خلاف تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔اور اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے دو روز ٹرائلز اگست میں کراچی اور اسلام آباد میں ہونگے۔ٹرائلز میں تربیتی کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ اور ان کھلاڑیوں کو ایک ماہ تک تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلی تربیت دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں لگایا جائے گا اور یکم اکتوبر کو 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔