سپیکر قومی اسمبلی شاہد خاقان کی رکنیت معطل کریں:نیلم جبار
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی رکنیت فوری معطل کریں۔کل پارلیمنٹ میں شاہد خاقان عباسی نے جو رویہ اختیار کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔شاہد خاقان عباسی کو اپنے نام کے ساتھ سابق وزیراعظم لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔شوباز شریف کی ضمانت کی خوشیاں لیگیوں کیلئے جلد ماند پڑھنے والی ہیں۔ نوازلیگ کی ساری سیاست جھوٹ اور نمود نمائش کے اردگرد گھوم رہی ہے۔چور لیگ کے کرپٹ لیڈران نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے ۔ان کی غلط پالیسی کا نتیجہ آج قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔موجودہ حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کی بدولت آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔عمران خان کا ویژن ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ملک بناناہے۔اسحاق ڈار نے پانچ سال ملکی معیشت کاغذی کاروائیوں سے چلائی جس کی وجہ سے آج ڈالر اوپر جارہا ہے۔