• news

وقف آرڈیننس سے متعلق علماء کے تحفظات دورکئے جائیں:ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ چینلز سحروافطار کے صحیح اوقات کیلئے بڑ ے مدارس سے رجوع کریں۔ ناموس رسالت ؐ کامسئلہ انتہائی اہم ہے جس کیلئے مسلمان اپنی جان ،مال بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتا۔وقف آرڈیننس کے حوالہ سے ناظمین مدارس اورعلماء کرام کے تحفظات دور کئے جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کی زیرصدارت ہونے والے مفتیان کرام اورمدرسین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کیاجائے گا۔علاوہ ازیں جامعہ نعیمیہ کی نصاب کی تشکیل نو کیلئے 6رکن کمیٹی قائم کردی گئی جس کے سر براہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ہوں گے۔شرکاء اجلاس نے حالیہ ہونے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کااظہار کیاگیا۔اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،شیخ الحدیث مولانا غلام نصیر ا لدین چشتی،شیخ الحدیث مولانا محبو ب احمد،ڈاکٹرسلیمان قادری، سمیت دیگر اساتذہ کرام شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن