شہباز شریف کی دوبارہ ضمانت کی منظوری حق کی فتح ہے :ناہرابرادران
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے چوہدری مظہر قیوم ناہرا چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اور چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے عدالت عالیہ کے تین رکنی بنچ سے بھی میاں محمد شہباز شریف کی دوبارہ ضمانت کی منظوری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حق سچ کی فتح ہوئی ہے اس فیصلے سے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ضمانت پر واویلہ مچانے والے نیازی ٹولے کی ڈرامہ بازی ختم اور اخلاقی دیوالیہ پن عیاں ہو گیا ہے نیب سات ماہ کی تفتیش کے بعد بھی عدالت عالیہ میں میاں محمد شہباز شریف کے خلاف ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی یہ جھوٹے مقدمات مسلم لیگی راہنماؤں کو آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد سے روک نہیں سکتے تحریک انصاف کے اڑھائی سالہ دور حکومت کی کارکردگی سوائے الزامات جھوٹے دعوؤں اور بھڑکوں کے کچھ بھی نہیں جس کی وجہ سے عوام کے بعد عدالتوں نے بھی ان کے موقف کو ٹھکرا دیا ہے۔