صوبائی سیکرٹری کھیل کاپنڈی بھٹیاں کا دورہ‘ اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا
پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار )صوبائی سیکرٹری سپورٹس پنجاب ہاشم ربانی نے پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا اور وہاں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے لگائے جانے والے سستے رمضان بازار میں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں،معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد نورش صبا،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری اسپورٹس نے رمضان بازار میں آلو،پیاز،چینی،آٹا،گوشت اور دیگر اشیاء کے اسٹالز پر جا کر انکی قیمتوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری نے آٹا اور چینی کے لیے مر د و خواتین کے لئے بنائے جانے والے الگ الگ کاؤنٹرز کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے خریداروں کے بیٹھنے اور دیگر انتظامات کو سراہا۔صوبائی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازاروں میں آٹا اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پنڈی بھٹیاں کے رمضان بازار میں عوام کے لیے کیے جانے والے انتظامات تسلی بخش ہیں اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار آنے والے خریداروں سے چیزوں کی دستیابی کے حوالہ سے گفتگوبھی کی۔