معاشرے کے ناسور شہریوں کا کچھ نہیں بگارڑ سکتے: صدرچیمبر آف کامرس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر اشرف مغل ،سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان اورنائب صدرشیخ قیصر امین جموں والے نے مشترکہ بیان میں محکمہ پولیس کا فخرسب انسپکٹر خالد وریا کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ پولیس میں خالد وریا جیسے بہادرسپوت موجود ہیں معاشرے میں موجود ناسور شہریوں کا کچھ نہیں بگارڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس احسن طریقہ سے محکمہ پولیس نے عوام کی جان ومال اورعزت کی حفاظت کو محفوظ رکھنے کیلئے خطرناک اشتہاری مجرم عاطی بٹ عرف عاطی لاہوریہ کو کیفر کردار پہنچادیا ہے انہوںنے کہا کہ سب انسپکٹر خالد وریا نے خطرناک اشتہاری اور دہشت کی علامت سمجھا جانے والے عاطی بٹ عرف عاطی لاہوریئے کو انٹرپول کے ذریعے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کر کے اسے سربیا کے جنگلوں سے گرفتار کیا ہے ۔ان کی دلیرانہ کارکردگی سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ مجرم کتنا ہی تیز اور چلاک کیوں نہ ہوقانون سے بالاتر اور طاقتور نہیں ہو سکتا۔