حکومت نے ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا:لیاقت علی بھدر
فیروز والہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اور کن پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی بھدرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فرانس سمیت دیگر غیر مسلم سربراہان ممالک پر واضح کردیا ہے کہ شان رسالت میں کی جانیوالی کسی طرح کی گستاخی ہم برداشت نہیں کریں گے اور جس ملک میں آئندہ ایسا کوئی واقع رونما ہوا تو اس ملک کے ساتھ تجارتی روابط پوری امت مسلمہ منقطع کردے گی۔