• news

 رمضان میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کردارادا نہیں کررہی: امجد الطاف 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) معروف صنعت کار حاجی امجد الطاف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیںکسی جگہ بھی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کردارادا نہیں کررہی منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی میں اضافہ پنجاب حکومت کی نااہلی ،نالائقی کا منہ بولتاثبوت ہے  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت پر قابوپانے سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہو کر بے بسی کی تصویر بن چکا ہے۔موجودہ حکومت کے غیر ذمدارانہ اقدامات کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک بار پھر مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں۔موجودہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات کا ادراک نہیں ہے۔ملکی صورتحال کی خرابی کے ساتھ ساتھ ان کی خارجہ پالیسی بھی بری طرح فیل ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن