ملک میں کتاب کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں: مقررین
لاہور (سپیشل رپورٹر) بک رائٹرز کلب کے زیر اہتمام عالمی یوم کتاب کے موقع پر ہونے والی تقریب کی صدارت بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمان نے کی اجلاس میں ادیبوں پبلشروں اور قارئین نے بھر پور شرکت کی کلب کے جنرل سیکرٹری ایم سرور نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے اس تقریب سے خالد یزدانی نوید عباس ایڈووکیٹ میم سین بٹ شہزاد فراموش عاطف رحمان نوید پشکن ایم سرور محمد انور اور رانا عبدالرحمان نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں عالمی یوم کتاب کو جوش و خروش سے منانا چاہئے اور اس موقع پر تجدید عہد کرنا چاہئے کہ ہم پاکستانی معاشرے میں کتاب کلچر کو بڑھانے کیلئے مثبت اقدام کریں گے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کتاب دوستی کو بڑھانے کیلئے لائبریریوں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور لائبریریوں میں قائدین کے مطالعے کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں کاغذ اور دیگر پروڈکشن میٹریل کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں تاکہ قارئین کو سستی کتابیں فراہم کی جائیں ۔کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت اٹلکچوئل پراپرٹی کا تحفظ کیکا جائے پبلشرز اور مصنفین تحریری معاہدہ کرکے اس پر عمل کریں بچوں کو گفٹ میں کتابیں دی جائیں دیگر تقریبات اور تہوار پر عزیزو اقارب کو تحفے میں کتابیں دی جائیں تاکہ لوگوں کو کتابوں سے محبت ہو اور مطالعہ کا شوق بڑھے۔