سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ 29اپریل کو سماعت کریگی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔ 29 اپریل سے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ سات رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کریں گے۔ پولیس انسپکٹر سمیت دیگر نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے، ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کا پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے۔