ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت پرسوںہو گی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ 27اپریل کو خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کریگا۔ خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ نیب نے خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔