سی پیک کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح عاصم باجوہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے نئے اکنامک زونز کے گرد ٹیکنیکل انسٹی ٹیویٹ کو اپ گریڈ کیا جائیگا، گوادر ٹیکنیکل انسٹی ٹیویٹ اکنامک زون میں نئی صنعت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سامنے آرہا ہے۔